ایک دفعہ مجھے ٹیم کے اس کھلاڑی کے گھر سے فون آگیا اور مجھے کہا گیاکہ ، زینب عباس نے حیرا ن کردینے والا انکشاف کر ڈالا

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی کمنٹیٹر اور سپورٹس اینکر زینب عباس کہتی ہیں کہ کھلاڑیوں کے حوالے سے کچھ لکھو تو اکثر ا ن کے فون آجاتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران زینب عباس کاکہنا تھا کہ ایک بار میں نے ایک کھلاڑی کی کارکردگی کے حوالےسے کچھ لکھاتو ان کے گھر سے فون آگیا اور ان کے گھر والوں نے مجھے ایسا کرنے سے منع کیا۔ انھوںنے بتایا کہ وہ اس کھلاڑی کا نام تو نہیں لیں گی لیکن انھوںنے کھلاڑی کی پرفارمنس کے حوالےسے پورے اعداد و شمار کے ساتھ کچھ لکھا تھا۔ او ر وہی سب کچھ کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو پر بھی لکھا ہوا تھا۔لیکن میرے لکھنے پر اس کھلاڑی کے والدین نے مجھے فون کیا اور کہاآپ ایسا کچھ مت لکھا کریں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !