عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید کے حیران کن انکشافات

0


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کی عدت کے مدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں نکاح خواں مفتی سعید پیش ہوئے.، مفتی سعید نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان سے ان کے اچھے تعلقات ہیں. یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے ان سے رابطہ کر کے کہا کہ ان کا اور بشریٰ بی بی کا لاہور میں نکاح پڑھانا ہے. عمران خان کے ساتھ ایک خاتون بھی تھیں جنھوں نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا. میں نے خاتون سے پوچھا کہ کیا یہ نکاح ہو سکتا ہے؟ جس پر خاتون نے کہا کہ نکاح کے تمام شرعی تقاضے مکمل ہیں، جس کے بعد میں نے یکم جنوری 2018 کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھا دیا. فروری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے دوبارہ رابطہ کر کے دوبارہ نکاح کی درخواست کی. عمران خان نے انھیں بتایا کہ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی عدت میں تھی. اس لیے وہ غیر شرعی تھا. عدالت نے کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !