نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) تبت کی تحریک آزادی کے رہنما دالائی لامہ کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک نابالغ عقیدت مند دالائی لامہ سے ملنےآتا ہے جس پر دالائی لامہ اس کے ہونٹو ں پر بوسہ دیتے ہیں اور پھر اپنی زبان باہر نکالتے ہوئےاس بچے سے کہتے ہیں اب تم میری زبان چوس سکتے ہو۔ دالائی لامہ کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اور لوگوں کی جانب سے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دالائی لامہ تبت کی چین سے آزادی کی تحریک کے سربراہ اور بدھ مت کے روحانی پیشوا ہیں۔ وہ بھارت میں مقیم ہیں۔
ہونٹوں پر بوسہ اور زبان چوسنے کی کوشش بدھ مت کے پیشوا دالائی لامہ کی متنازعہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا
اپریل 12, 2023
0

