گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سےہوگئی،جس پر ناکام عاشق نے شادی کا ایسا گفٹ دے ڈالا کہ کئی زندگیاں تباہ ہوگئیں

0

رائے پور (مانیٹرنگ ڈیسک) محبوبہ کی کسی اور سے شادی عاشق سے برداشت نہ ہوئی اس نے گرل فرینڈ کے ہونے والے شوہر کی ہی موت کا سامان پیدا کردیا ۔ یہ اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست 36گڑھ کے ضلع کبیر دھام میں پیش آیا، جہاں ایک لڑکی کی شادی اس کے عاشق نامراد کی بجائے کسی اور سے ہوگئی۔جس کی عاشق کو رنجش تھی۔ اس نے اپنی گرل فرینڈ کوہوم تھیٹر میوزک سسٹم کا تحفہ دیا۔ لیکن اس سسٹم کے اندر بم فٹ تھا۔ جیسے ہی دولہااور اس کے بھائی نے میوزک سسٹم کو بجلی سے کنیکٹ کرکے چلانے کی کوشش کی۔ بم پھٹ گیا جس سے دلہا ہلاک جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم وہ بھی ہسپتال لے جانے کے بعد دم توڑگیا۔ پولیس نے ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !