لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹر رومان رئیس نے سرفراز احمد کو چار سالوں تک ٹیم سے باہر رکھا جانے پر لب کشائی کی ہے۔ یوٹیوبر نادر علی نے یوٹیوب پوڈ کاسٹ پر انٹرویو میں رومان رئیس سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ سرفراز احمد سے زیادتی کی گئی ہے؟ تو اس کے جواب میں رومان رئیس نے بتایا کہ جس بندہ نے آپ کو چیمپئینز ٹرافی جتوائی۔ ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں سے تیسرے نمبر پر لایا۔ ون ڈے کی ساتویں رینکنگ سے ون ٹو پر لایا۔چھٹی رینکنگ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو نمبر ون پر لایا۔اور ریکار14سیریز جتوائی۔ اور پھر ایک میچ ہارنے پر کپتانی سے ڈراپ اور ٹیم سے نکال دیا جاتا ہے۔ اور پھر چار سال تک اسے ٹیم میں دوبارہ نہیں کھلایا جاتا ۔ یہ زیادتی نہیں تو کیا ہے۔
کیا سرفراز احمد سےنا انصافی کی گئی؟ سوال پر رومان رئیس کے جواب نے پاکستانیوں کو خون کے آنسو رلادیا
اپریل 24, 2023
0

