اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ و ہ نہیں چاہتے کہ جو کچھ ان کے ساتھ ہوا ، بابر یا کسی اور کے ساتھ ہو، یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ کپتان بننے میں وقت لگتا ہے جبکہ بابر ابھی سیکھ رہا ہے،انسان غلطی سے ہی سیکھتا ہے۔سرفراز نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نمبر ون بیٹر ہے اور اس کی صلاحیتوں پر کوئی شبہ نہیں، میں اپنی کپتانی میں بھی اسے اوپنر کھیلنے دوں۔سابق کپتان نے کہا 'بابر اوپننگ کے لیے بہترین ہے، اگر اسے اچھا ساتھ ملے تو قومی ٹیم کسی بھی ہدف کا باآسانی تعاقب کرسکتی ہے
جو میرا ساتھ ہوا، کسی کے ساتھ نہ ہو بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کررہا ہے، اگر میں کپتان ہوتا تو میں اسے۔۔سرفراز احمد کھل کر بول اٹھے
اپریل 02, 2023
0
