الریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نوازکوعمرے کےلئےب سعودی عرب بلوا لیا۔ نوازشریف رمضان المبارک کاآخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے ۔ نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرہ کے لیے جائیں گے۔پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے، شاہ سلمان کی دعوت پر نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔، نواز شریف کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی۔نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے حتمی شیڈول کا اعلان ابھی نہیں ہوا، کئی ارکان پارلیمنٹ اور وزرا نے بھی عمرے کے لیے سعودی عرب روانگی کا پلان بنایا ہے۔
نوازشریف کوشہزادہ محمد بن سلمان نےسعودی عرب بلوا لیا،شہباز شریف اور مریم بھی ہوں گے چند دن میں کیا ہونے والاہے، بڑی خبر
اپریل 02, 2023
0
