لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی نژاد برطانوی وزیرداخلہ سوئیلا بریورمین پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی بنا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ گزشتہ دنوں رتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین نے کہا تھا کہ پاکستانی گینگز بچوں اور برطانوی لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں۔اس حوالے سے ممتاز تجزیہ کار مہدی حسن نے کہا کہ سوئیلا بریورمین کنزرویٹو پارٹی کی تاریخ کی سب سے متعصب اور نفرت انگیز سیاست دان ہیں۔سابق چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل نے کہا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ کی اپنی رپورٹ کے مطابق 84 فیصد بدسلوکی کے مجرم سفید فارم ہوتے ہیں۔
بھارتی نژاد برطانوی وزیرداخلہ پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانے لگ گئیں
اپریل 04, 2023
0

