پاکستانی تیز گیند باز کا وہ چکمہ، جسے کیویز بلے باز بالکل بھی سمجھ نہ پائے

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے نیوز ی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بآسانی شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے. کپتان بابر اعظم نے انتہائی شاندار سنچری بنائی جبکہ رضوان نے 50 رنز سکور کیے. لیکن پاکستان کی جیت میں فاسٹ بولر حارث روف نے ایک بار پھر کلیدی کردار ادا کیے جنھوں نے پہلے کی طرح دوسرے میچ میں بھی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. اس طرح سیریز میں وہ اب تک 8 وکٹیں لے چکے ہیں. پچھلے میچ میں حارث روف نے پیس اور سوینگ کو اپنا ہتھیار بنایا تھا تاہم اس بار سلو بال ان کا ٹرمپ کارڈ ثابت ہوئی. کیویز بلے باز حارث کی سلو بال کے دھوکے کو بالکل بھی نہ سمجھ پائے اور اونچے شاٹس کھیل کر کیچ تھماتے رہے. سیریز میں دو صفر سے برتری کے بعد باقی ماندہ تین میچوں کےلئے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو چکی ہے



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !