الجزائر (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ملک الجزائر میں نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران ایک بلی امام مسجد کے کندھے پر آن بیٹھی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق براہ راست نشریات کے دوران اس وقت ایک حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شرارتی بلی چھلانگ لگا کر تراویح کی نماز کی امامت کروالے والے امام مسجد کے کندھے پر آن بیٹھی۔ امام مسجد نے تحمل مزاجی کے ساتھ اپنی تلاوت جاری رکھی۔کچھ ہی لمحے کے بعد بلی امام کےکندھوں سے اتر کر وہاں سے چلی گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے امام مسجد کی صلہ رحمی اور درگزر کی بے حد تعریف کی ۔کئی لوگوں نے اس واقعے کو نبی کریم ؐکی تعلیمات سے تعبیر کیا جن میں جانوروں کے معاملے میں رحم دلی کا درس دیا گیاہے۔
ْنماز تروایح پڑھانے کےدورن امام مسجد کے کندھے پر کون سی چیز آن بیٹھی،پوری دنیا حیران
اپریل 05, 2023
0

