نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات کی بنا پر شہرت پانےوالی بالغوں کی فلم کی اداکارہ سٹارمی ڈینیلیزاب ٹرمپ کی گرفتاری کے بعد دوبارہ شہرت کی بلندیوں پر جارہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹارمی سے 2006میں تعلقات قائم کیے۔جس کے بعد ٹرمپ نے 2016کے الیکشن سے پہلے سٹارمی کو اپنا منہ بند رکھنے کےعوض ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر زدیے۔ لیکن یہ معاملہ ٹرمپ کے گلے پڑ ہی گیا اور ان کےخلاف 34مقدمات میں سے ایک کیس ان کے سٹارمی سے تعلقات بھی تھے۔ ٹرمپ کی گرفتاری سٹارمی کےلئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوئی اور ایک بار پھر وہ اس شہرت کو کاروباری فوائد کےلئے استعمال کررہی ہے۔ سٹارمی نے بالغوں کی فلموں کے ایک اداکارسےشادی رچا رکھی ہے۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے۔ 44سالہ سٹارمی اداکاری چھوڑ کر اب ایک ڈائریکٹر بن چکی ہے۔ وہ اب رئیلٹی ٹی وی شو ’Spooky Babes‘ بھی شروع کر چکی ہے جس میں وہ آسیب زدہ گھروں اور عمارتوں میں جاتی ہے اور بھوتوں سے متعلق تحقیقات کرتی ہے۔اس نے بالغوں کی ویب سائٹ اونلی فینز پر بھی اکاؤنٹ بنا رکھا ہے جہاں سبسکرپشن فیس کے عوض وہ لوگوں کے لیے اپنی فحش ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی ہے
بچپن میں انتہائی غریب تھی، لیکن ٹرمپ سے تعلق قائم کرنے والی اداکارہ اب تک کتنا فائدہ اٹھا چکی ہے، ناقابل یقین رپورٹ
اپریل 05, 2023
0

