بریکنگ نیوز الیکشن ہوں گے یا نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن کےلئے پولنگ 14مئی کو ہوگی۔ جبکہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10اپریل ہوگی۔ٹریبونل ان اپیلوں پر 17اپریل کو فیصلہ کرے گا۔امیدواران کی نئی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19اپریل ہو گی۔ امیدواروں کو انتخاباتی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وفاقی اور نگراں پنجاب حکومت سے رجوع کیا ۔۔جائیگا۔واضح رہے کہ سپریم  کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز پنجاب میں 14مئی کو الیکشن کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !