تین بیویوں کوطلا ق دینے والے مشہور ترین پاکستانی اداکارکی چوتھی شادی، ان کی نئی چوتھی بیوی نے پہلے کتنی شادیاں کی تھیں جانیے

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمعون عباسی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا جانا مانا نام ہے۔انھوںنے لاتعداد ڈراموں ،فلموں اور ٹیلی فلموں میں کام کیا۔ شمعون عباسی ایک پروڈیوسر بھی ہیں اور انھوںنے کئی ٹی وی سیریز میں منفرد،اچھوتی اور الگ تھلگ کہانیوں اور کرداروں کا چنائو کیا ۔کئی کہانیوں میں دیومالائی طاقتوں جیسے موضوعات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اور ایسی غیر روایتی کہانیوں کی بدولت شمعون ایک الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔تاہم کئی دوسرے شوبز سٹارز کی طرح شمعون عباسی کی گھریلو زندگی اتار چڑھائو کا شکار رہی ہے۔ رواں صدی کے اوائل میںشمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھی۔دونوں کی ایک بیٹی انزیلہ عباسی بھی ہیںتاہم یہ شادی کامیاب نہ ہوسکی اور دونوں میں طلاق ہوگئی۔ جس کے بعد شمعون عباسی نے دوسری شادی اداکارہ حمائمہ ملک سے 2010میں کی تھی جوبمشکل 2 سال ہی چل سکی۔اداکا ر شمعون عباسی نے تیسری شادی مبینہ طور پر جویریہ رندھاوا نامی خاتون سے کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم اس شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا ۔دوسری جانب اداکارہ شیری شاہ  کی بھی یہ دوسری شادی ہے ۔اداکارہ نے 2013میں ڈاکٹر ملک انور سے شادی کی تھی تاہم یہ شادی ایک سال میں ہی ختم ہوگئی تھی۔اداکارہ نے اپنے شوہر پر ھوکہ دہی اور جھوٹ بول کر شادی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !