لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو چار رنز شکست د ے ڈالی ہے۔ لاہور میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوز ی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کو 163رنز بنائے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 64رنز جبکہ ڈیرل مچل نے 33رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے دو کھلاڑیو ں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر بری طرح لڑکھڑا گیا۔ اور سات وکٹیں 80سکور کے مجموعے پر گر گئیں۔ جس کے بعد افتخار احمد نے فہیم اشرف کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھایا ۔ فہیم اشرف ایک چوکے اور دوچھکوں کی مدد سے 27رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد نے صرف 24گیندوں پر 60رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آخر تک پاکستان کی جیت کی امید برقر ار رکھی۔ تاہم جبکہ سکور تین گیندوں پر صرف پانچ رنز رہ گیا تو افتخار احمد بڑی ہٹ لگانے کی کوشش میں بائونڈری پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ جبکہ حارث رئو ف آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔
آخری اوور کی آخری گیند تک سنسنی تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا کیا نتیجہ نکلا
اپریل 18, 2023
0

