اگر آج پاکستان میچ جیت جاتا تو یہ نیوزی لینڈ کے ساتھ نا انصافی ہوتی ایسی ٹیم کو بالکل کو بھی جیتنے کا حق نہیں جس کے۔۔۔حیرا ن کن رپورٹ

0



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے ڈالی ہے ۔ اس طرح سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کاپاکستان کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔اب باقی ماندہ دو میچز میں سے نیوزی لینڈ کو تو دونوں ہی جیتنا ہوں گے لیکن پاکستان کو ایک میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ تاہم آج کی ٹاپ آرڈر کی بیٹنگ پرفارمنس کو دیکھنے کے بعد شاید بہت سےلوگ کہیں گے اب یہ آسان نہیں ہوگا۔ نیوزی لینڈاس سو چ کے ساتھ میدان میں اتری تھی کہ آج جیتنا ہے۔ انھوں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور آخر تک میچ پر سے اپنی پکڑ ڈھیلی نہیں ہونے دی۔آج جس طرح پاکستان کے ابتدائی سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ اگر سچ پوچھیں تو اس کے بعد اگر پاکستان جیت جاتا تو شاید یہ قدرت کی نیوزی لینڈ کے ساتھ ناانصافی ہوتی ۔ پاکستان ہر گز ہر گز جیت کا مستحق نہیں ٹھہرتا تھا۔ بابر اعظم  اور رضوان نےکل کے میچ کی کارکردگی دوہرانے کی بجائے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی یاد تازہ کرنا زیادہ مناسب سمجھی۔اسی طرح فخر زمان بھی وہ ایک آدھ اننگز ابھی تک کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوپارہے جس کے بعد ان کی درجنوں اننگز میں ناکامیاں نظر انداز ہوجاتی ہیں۔ بلکہ ناکام اننگز کا تسلسل کچھ زیادہ ہی لمبا ہوگیا ہے۔صائم ایوب پر ابھی سے کیا تبصرہ کیا جائے۔عماد وسیم سیریز سے پہلے بورڈ کو دھمکیاں دے رہے تھے۔اب پتہ نہیں کون کس کو دھمکیاں دے گا۔ یہی حال شاداب خان کا بھی تھا۔ جن کا بلا ہر طرف ہی گھوم رہا تھا سوائے گیند کو چھونے کے ۔افتخار احمد نے پھر اپنے آپ کو پاکستانی بیٹنگ کی مضبوط ڈھال ثابت کیا۔جس طرح سے وہ گیند کو ہٹ کررہے تھے۔ اس سے ان کی کلاس اور ان کا کنٹرول بالکل عیاں تھا۔ فہیم اشرف نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔ لیکن پاکستان فنش کرنے میں ناکام رہا۔ آخر میں پھر وہی بات کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ اس بیٹنگ پرفارمنس کے ساتھ آپ میچز جیت پائیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !