بدنام ترین جیل میں قید ایک ذہنی مریض شخص کو کون سی چیز زندہ کھا گئی،لاش دیکھ کر خاتون پولیس اہلکار کی کیا حالت ہوئی، خوفناک رپورٹ

0


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اٹلانٹا کی ایک بد نام زمانہ جیل میںبند ایک قیدی کوحشرات کے زندہ کھاجانے کے انکشاف نے خبروں میں تہلکہ مچا رکھا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جون 2022میں ریاست اٹلانٹا میں  لاشن تھامسن نامی ایک قیدی کو  مار پیٹ اور تشدد کے الزام میں گرفتار کر کے لاک اپ میں بند کر دیا گیا۔کیس چلنے کے دوران ملزم کے ذہنی مریض ہونے کا انکشاف ہوا جس پر اسے فلٹن کائونٹی نامی ایک جیل میں قید کیا گیا۔ چند روز قبل ایک دن تھامسن جیل میں بے حس و حرکت پایا گیا۔ بغور جائزہ لینے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ مرنے والے شخص کے وکیل مائیکل ہارپر  نے میڈیا پر آکر جیل انتظامیہ کے خلاف کیس درج کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو ایک ایسی جیل میں رکھاگیا تھا،جس میں کیڑے مکوڑے اور بیڈ بگز کی بہتات تھی۔ یہ جیل انسانوں تو کیا کھٹمل زدہ بیمار جانوروں کو رکھنے کے لائق بھی نہیں تھی۔جب اس کی لاش ملی تو حراستی افسروں میں سے ایک نے سی پی آر کا انتظام کرنے سے انکار کر دیا تھاکیونکہ اس کے الفاظ میں وہ  لاش سے 'خوفزدہ ہو گئی۔انھوںنے جیل منتظمین کو تھامسن کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !