اشک آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان میں بھی اپنا سفارت خانہ کھول لیا ہے. جب کہ یہ علاقہ جہاں سفارتخانہ قائم کیا گیا ہے، ایرانی سرحد سے صرف 17 کلومیٹر دوری پر واقع ہے. اسرائیل اور ترکمانستان کے مابین گزشتہ تیس سال سے سفارتی تعلقات ہیں، اس سے قبل ترکمانستان میں ایک عارضی اسرائیلی سفارت خانہ قائم تھا تاہم تاحال ترکمانستان کی جانب سے اسرائیل میں اب تک سفارت خانہ قائم نہیں کیا گیا ہے. اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ترکمانستان کو وسطی ایشیا کی توانائی کی سپر پاور قرار دیتے ہوئے سفارتخانے کے قیام کو اسرائیل کی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیا ہے
اسرائیل نے پاکستان کے پڑوسی اسلامی ملک میں اپنا سفارت خانہ قائم کر لیا
اپریل 21, 2023
0

