خاتون کو سانپ نے ڈسا تو شوہر سانپ کو ہسپتال لے گیا

0

لکھنو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون کو سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد اس کا شوہر سانپ کو ہسپتال لے گیا. ضلع انا کے نواحی گاؤں انا کا رہائشی نریندر کام کے سلسلے میں باہر تھا کہ اس کی بیوی کو سانپ نے ڈس لیا. آس پاس موجود لوگوں نے فوری طور پر سانپ کو ہسپتال منتقل کردیا. دریں اثناء نریندر کو یہ بات پتہ چلی تو وہ گھر  آیا اور آتے ہی اس سانپ کو ڈھونڈ نکالا اور سیدھا ہسپتال لے گیا. ہسپتال کا عملہ نریندر کے ہاتھ میں سانپ دیکھ کر ششدر رہ گیا. تاہم نریندر نے بتایا کہ وہ سانپ اس لیے پکڑ کر لایا تھا تاکہ ڈاکٹر اس کی قسم اور زہر کی نوعیت جان کر اس کی بیوی کا علاج کر سکیں. تاہم ڈاکٹروں نے نریندر کو اس کی احمقانہ حرکت پر جھاڑ پلاتے ہوئے سانپ کو جنگل میں چھوڑ کر آنے کی ہدایت کی. خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !