اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں رواں سال عید الفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں ۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عید الفطر کےلئے چار سے پانچ چھٹیاں دینے کی تجویز ہے،فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔ذرائع کے مطابق اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو20 سے 23اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

