آرمی کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے پیچھے یہ دو لوگ ہیں اور ان کے کام کاطریقہ یہ ہے کہ۔۔ ایف آئی اے کے ہتھے چڑھنے والے نے سب اگل ڈالا

0

لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) فوج کےخلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والا شخص گرفتار ہوگیا۔تفتیش کے دوران اس نے پشت پناہی کرنے والوں کے نام اور باقی تفصیلات بھی بتا دیں۔یف آئی اے حکام کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج سمیت مختلف اداروں کے خلاف مہم چلانےوالے گرفتار ملزم واصف کاظمی نے دوران تفتیش سیاسی پارٹی سے تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی پارٹی اور عادل راجہ قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔، سابقہ خاتون ایم این اے اور عادل راجہ پاک فوج کے خلاف موادشائع کرنے کیلئے بھیجتے ہیں۔ملزم نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ عادل راجہ اور مخدوم شہاب الدین کے ساتھ برطانیہ میں ایک دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی، عادل راجہ اور سیاسی پارٹی نے ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کیلئے منظم ٹیم بنا رکھی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم واصف کاظمی نے عدالت کے سامنے نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر معافی بھی مانگ لی ہے






ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !