واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس کی ری پبلکن کی رکن ایلیسا سلاٹکن کہتی ہیں کہ وہ 100ارکان کانگریس سے دستخط کروانے کے بعد وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کو خط لکھوا رہی ہیں جس میں پاکستان جمہوریت کی آزادی کےلئے دبائو ڈالا جائے۔ایلیسا سلاٹکن کا کہنا تھا پاکستانی امریکن کمیونٹی میرے لیے بہت اہم ہے، پاکستان میں پچھلے چند سال جمہوریت کے لیے سخت رہے ہیں، جو جمہوری آزادیاں امریکیوں کو حاصل ہیں پاکستانیوں کو بھی ملنی چاہئیں، پاکستان میں یہ آزادی ہو کہ لوگ بتائیں حکومت کیسے قیادت کرے۔مشی گن میں پاکستانی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ایلیسا سلاٹکن کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے پاکستان میں جمہوری آزادی ہو، کوشش ہے پاکستان میں اظہار رائے اور جمع ہونے کی آزادی ہو، پاکستان میں اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے
عمران خان کی تحریک کے بعد امریکہ اب پاکستان کے ساتھ کیا کرنے والا ہے دوٹوک اعلان ہوگیا
اپریل 09, 2023
0

