عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنےوالےتفتیشی افسر کی موت واقع ہوگئی

0

گوجوانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرآبا د میں عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق افسر کو دل کادورہ پڑا تھا۔تھانہ صدر وزیرآباد میں تعینات ایس ایچ او عامر شہزاد دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گیا، ایس ایچ او عامر شہزاد عمران خان حملہ کیس کا پہلا تفتیشی افسر تھا۔عامر شہزاد کے کزن کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کو آج گھر میں سینے میں تکلیف ہوئی تھی، انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔عمران خان پر حملے کے وقت عامر شہزاد ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد میں تعینات تھے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 3 نومبر 2022 میں وزیر آباد میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !