آڈیو لیک ہونے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار آپے سے باہر ہوگئے

0


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آڈیو لیک کے معاملے پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکا موقف سامنے آگیا ہے ۔ انھوںنے کہا ہے کہ خاموشی اور صبر کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔ لوگوں کی نجی فون کال کو ٹیپ کرکے لیک کرنے والے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ میںاب کوئی چیف جسٹس نہیں ہوں بلکہ ایک عام پاکستانی شہری ہوں جس کی فون کال کو ٹیپ کرنا قابل گرفت جرم ہے۔ انھوںنے کہا کہ خواجہ طارق رحیم ایک سینئر قانون دان ہیں اور ہم لوگ کسی بھی معاملے پر مشاورت کرسکتے ہیں۔ ہماری گفتگو کا موجودہ سپریم کورٹ کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ایسی آڈیو ز لیک کرنے والے عام پاکستانیوں کے دلوں میں اپنے لیے فاصلے اور نفرت ہی پیدا کررہے ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !