اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نےپاکستان کو دو ارب ڈالرز دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے جس کی تصدیق آئی ایم ایف نے بھی کردی ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کو یقینی بنانے کےلئے سستا پٹرول کی تجویز ختم کرنا ہوگی۔۔ادھر فیول پر سبسڈی آئی ایم ایف سے معاہدے میں رکاوٹ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سستا پٹرول تجویز ختم کرنا ہوگی جبکہ حکومت نے تاحال کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی ۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے شرائط پوری ہونے پر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا
قومی خزانے میں اربوں ڈالر جمع ہونے والے ہیں سستا پٹرول سکیم کے بارے میں بھی بڑی خبر
اپریل 06, 2023
0

