پیسے کےلئے سلما ن خان اس حد تک گر گئے ارب پتی امبانی خاندان نے گھر کی شادی میں سلمان خان سے نوکروں والا کام کروانا شروع کردیا مداح دیکھ کر سلمان کے فین بھی آگ بگولہ ہوگئے

0


کرناٹیکا (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہونے کے ساتھ ساتھ اب شاید بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے بااثر شخص بھی ہیں۔جو اپنی طاقت کےبل بوتے پر ان گنت اداکاروں کو عروج پر پہنچا چکے ہیں اور اسی طرح کئی کا کیرئیر مکمل طور پر ختم بھی کرچکے ہیں۔یقینی طور پر انھیں اور ان کے چاہنے والوں کو ان کی اس طاقت اور اثر ورسوخ کا بخوبی احسا س ہے۔ مکیش امبانی بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت ہیں۔ یہی وجہ ہے کرکٹ اور فلمی دنیا کے کئی سٹارز امبانی فیملی کے ہر ایک ایونٹ میں شریک ہوتے ہیں۔اور پرفارم کرتے ہیں۔ لیکن یہ سن کر کیا بہت زیادہ عجیب نہیں لگے گا کہ مکیش امبانی کی فیملی کے فنکشن میں سلمان خان ایک بیک رائونڈ ڈانسرکی حیثیت سے شریک ہوئے تھے۔ 2018کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں مکیش امبانی کی بیٹی ایشیا کی منگنی کی تقریب جار ی ہے جس میںمکیش امبانی کے بیٹے آننداپنی منگیتر رادھیکا کے ہمراہ  فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے گانے  کوئی مل گیا   پر پرفارم کررہے ہیں جبکہ پس منظر میں سلمان خان کو بالکل عام سے بیک رائونڈ ڈانسرز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو پرانی ہے لیکن اب منظر عام پر آئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کو سلمان خان کا امبانی خاندان کےلئے اس حد تک پست درجے پر آکھڑا ہونا بالکل بھی پسند نہیں آیا۔لوگوںنے اس ویڈیوکو طنز و تنقید پر مبنی تبصرے شروع کردیے۔ انھوںنے اس حیران کن منظر کی وجہ پیسے کی طاقت قرار دے دیا۔کچھ لوگوں نے اسے امبانی خاندان کی سلمان سے بدسلوکی بھی قرار دیا۔






ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !