تلکا رتنے دلشان پہلے مسلمان تھے ان کے نام میں محمد آتا تھا لیکن ان کے والد نے ایسا کیا کیا کہ دلشان نے اسلام چھوڑ دیا چونکا دینے والی رپورٹ

0

سری لنکاکے مشہور زمانہ بلے باز تلکا رتنے دلشان نے اپنے ملک کی جانب سے ون ڈے میں تیز رفتا رترین دس ہزار رنز بنائے۔ لیکن آج ان کی نجی زندگی سے جڑی ایک ایسی دلچسپ وحیران کن خبرآگئی ہے جو یقینی طور پر ان کے چاہنے والوں کو حیرت زدہ کردے گی۔ خبر کچھ یوں ہے کہ دلشان کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنھوںنے اپنے نام تبدیل کردیے۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ کہ دلشان کے نام تبدیل کرنے کی وجہ ان کا مذہب تبدیل کرنا تھا، دلشان کا ابتدائی نام توان محمد دلشان تھا۔ درحقیقت ان کے والد مسلمان جبکہ والدہ بدھ مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔دلشان کا نام توان محمد دلشان ان کے والد کے مذہب یعنی اسلام کی مناسب سے رکھا گیا۔ لیکن پھر آپس کی ناچاقی کی وجہ سے دونوں میاں بیوی میں طلاق ہو گئی ۔ اس کے بعد دلشان نے اپنی والدہ کے مذہب کو اپنانے کا فیصلہ کیا اور انھوںنے اپنے نام سے محمد کو ہٹا دیا اور اس کی جگہ تلکا رتنے شامل کیا۔ واضح رہے کہ محمد یوسف (پاکستان)، اصغر افغان (افغانستان) ، باب ولس  (انگلینڈ)اورنواب منصور علی خان (بھارت ) وہ باقی ماندہ چار کھلاڑی ہیں جن کے ابتدائی نام کچھ اور تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !