کتنا چالاک آدمی ہے یار یہ ،کتنے پتلے کان ہیں اس کے سچن ٹنڈولکر نے میچ کے دوران عمران خان کے بارے میں کیا کہا تھا، حیران کر دینے والا واقعہ

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف بھارتی کمنٹیٹر اور سابق مڈل آرٖڈر بلے باز سنجے منجریکر بتاتے ہیں کہ 1989میں ٹنڈولکر صرف 16سال کی عمر میں پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے۔ لیگ سٹمپ پر پڑی ایک گیند نے سچن کے بلے کا بہت ہی باریک سا کنارہ لیا اور کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی لیکن وہ ایج اتنا باریک تھا کہ بائولر اور کیپر میں سے کوئی بھی اسے نہ سن سکایہاں تک کہ مجھے بھی پتہ نہیں چلا۔ تاہم مڈ آن پر کھڑے ہوئے کپتان عمران خان نے آکر اپیل کرنا شروع کردی۔ تاہم بائولر اور وکٹ کیپر کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے امپائر نے اس اپیل کو مسترد کر دیا۔ اس پرعمران خان اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر شدید برہم ہوئے اور اپیل نہ کرنے کی وجہ سے انھیں سست اور میچ میں توجہ سے عاری کہناشروع کر دیا۔ جیسے ہی اوور ختم ہوا، میں اور سچن وکٹ کے درمیان میں اکٹھے ہوئے تو سچن نےحیرت زدہ نظروں سے عمران خان کی طرف دیکھتے ہوئے مجھے کہا، کیا آدمی ہے یار یہ ،بہت ہی پتلےکان ہیں اس کے۔ کمال کنسٹریشن ہے اس کی۔ 


 

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !