بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے علاقے بادلوانا میں 2019میں ہوئے ایک پاکستانی شہری کے قتل پر عدالت نے ملزمان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ساڑھے 62سال قید کی سزا سنائی ہے۔یہ واقعہ چار سال قبل پیش آیا جب مقتول او ر اس کےدو بھائیوں کو منشیات فروشوں کی آپس کی لڑائی میں ناحق جھونک دیا گیا تھا۔ علی نامی ایک منشیات فروش نے مقتول اور اس کے بھائیوں کو پنچایت میں گورگ بلوایا۔ تاہم پنچایت میں منشیات فروش گروہوں کی آپس کی لڑائی شروع ہوگئی جس پر مسلح افراد نے خنجروں سے حملہ کردیا اور پنچایت میں بلوایا گیا ایک نوجوان ناحق مارا گیا۔ اس کیس کا کورٹ ٹرائل فروری 2023میں شروع ہہوا تھا۔اور گرفتار ملزموں کو ساڑھے 62سال فی کس کے حساب سے سزا سنائی گئی ہے۔
نوٹ : یہ خبر بارسلونا اردو سروس نے رپورٹ کی تھی۔

