یو اے ای میں عید الفطر پر ملازمین کےلئے شاندار خوشخبری

0

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ایڈوانس تنخواہوں کا اعلان کر دیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ملازمین کو تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کی جائے ۔یواے ای کے سرکاری ملازمین جن کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے یہ ملازمین پیر 17 اپریل کو اپنی ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے، اس اقدام سے خاندانوں کو آنے والی عید الفطر کی تیاری اور طویل تعطیلات کے لیے خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔متحدہ عرب امارات(یواے ای)کے رہائشیوں کو اس سال عید الفطر پر طویل ویک اینڈ بھی ملنے کی توقع ہے، رہائشی عید الفطر کی تعطیلات کے ساتھ 3 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں ایک طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !