اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزرات تجارت کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کی تردید کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات ہیں اور نہ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔اس حوالے ے کی جانے والی باتیں افواہیں اور پروپیگنڈہ ہیں۔انھوںنے چند روز قبل ایک یہودی تاجر کی جانب سے شئیرکی گئی ویڈیو کی وضاحت کردی جس میں پاکستانی اشیا فروخت کےلئے رکھی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی یہودی کانگریس کی پریس ریلیز کا غلط مطلب اخذ کیا گیا، کانگریس نے بھی اسے آفیشل تجارت نہیں کہا، پاکستانی یہودی فیشل بنک خلد نے ذاتی حیثیت سے کھانے پینے کی اشیا کے تین نمونے متحدہ عرب امارات سے یروشلم اور حیفہ بھجوائے۔ترجمان وفاقی وزارت تجارت نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس اقدام کی کسی صورت معاونت نہیں کی اور نہ ہی بینکاری یا آفشیل چینلز استعمال کیے گئے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کی بات چیت میں اوریجن کے معاملے پر سختی سے عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا
اسرائیلی مارکیٹ میں پاکستانی سامان کی فروخت کیا تجارت کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے آخر کار حکومت نے واضح طور پر اعلان کر ہی دیا
اپریل 02, 2023
0
