اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطر کب ہوگی اس حوالے سے اب ماہر فلکیات جاویداقبال نے بھی اپنی رائے پیش کر دی ہے۔ جاوید اقبال کے مطابق 20اپریل کو چاند نظر آنے کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔ انھوںنے بتایا کہ 20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان اور بھارت میں نہیں کیا جاسکےگا، سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور اختتام دن 12کے قریب ہوگا۔ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ سورج گرہن کے دوران 9 بج کر 15 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی، 20 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاندکی عمر 9 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق 20 اپریل کو چاندکی عمر نظر آنےکے لیے
بہت کم ہے، اس لیے عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

