لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں انھیں بھاری بھر کم غیر ملکی کرنسی ہاتھ میں پکڑے دیکھا جا سکتا ہے. انسٹاگرام پر جاری کیے گئے کلپ میں حریم شاہ نے دوپٹے سے منہ ڈھانپ رکھا ہے اور ہاتھ میں غیر ملکی کرنسی اٹھاے دیکھی جا سکتی ہیں. اس سے قبل بھی حریم شاہ نے بھاری غیر ملکی کرنسی کے ہمراہ ویڈیو بنوا چکی ہیں جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ یہ سارے پیسے پاکستان سے لے کر آئی ہیں اور کسی ادارے نے انھیں نہیں روکا. ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی درج کر رکھا ہے.
حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی
اپریل 15, 2023
0

