ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندی اور بنگالی فلموں کی بھارتی اداکارہ سواستیککا مکھرجی نے بھی فلم پروڈیوسر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔انھوںنے بتایا کہ پروڈیوسر نے انھیں فوٹوشاپ کی ہوئی تصویریں ای میل کی ہیں اور کہا ہے کہ اگر انھوںنے " بات " ماننے سے انکار کیا تووہ ساری تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل کردے گا۔ پروڈیوسر نےمبینہ طور پر اداکارہ کو یہ بھی دھمکی دی کہ
وہ امریکی شہری ہے اور اگر اداکارہ نے اس کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وہ امریکی قونصلیٹ سے بات کرے گا اور اس کے بعد سواستیکا کو کبھی امریکہ کا ویزا نہیں ملے گا۔سواستیکا مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم کے پروڈیوسر سے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اس فلم کی پروموشنز میں بھی حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

