ممبئی (شوبز ڈیسک) سال 2001کی بلاک بسٹر فلم " کہونا پیار ہے " سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل اپنے بزنس پارٹنر کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے کے فراڈ کی مرتکب قرار دےدی گئیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اداکارہ اور ان کے بزنس پارٹنر کرونال نے فلم پروڈیوسر اجے کمار سے ایک فلم " دیسی میجک " بنانے کےلئے ڈھائی کروڑ روپے لیے اور سود سمیت لوٹانے کا وعدہ کیا لیکن پھر وہ رقم دوبارہ ادانہیں کی۔بار بار تقاضے پر اداکارہ اور ان کے پارٹنز نے اجے کمار کو چیک دیے گئےلیکن چیک بائونس ہوگئے۔جبکہ 2013میں جس فلم کے لیے رقم لی گئی وہ 2023میں بھی ریلیز نہیں کی گئی۔جس کے بعد ریاست جھاڑکھنڈکے شہر رانچی کی عدالت میں امیشا پٹیل اور کرونال کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو طلب کر لیا گیا۔
فلم " کہو نا پیار ہے " میں انتہائی معصوم دکھائی دینے والی امیشا پٹیل بہت بڑی نوسرباز نکلیں کس آدمی کے کروڑوں روپے کھا کر بیٹھ گئیں، مقدمہ بن گیا
اپریل 09, 2023
0
Tags

