کیا پورے ملک میں الیکشن ایک اہی تاریخ کو ہوں گے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

0

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں الیکشن ایک ہی تاریخ پر کروانے کے معاملے پر کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔  سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان  عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں نے پیش ہوکر اس موقع پر اپنی اپنی جماعت کا موقف پیش کیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ انھوںنے بتایا کہ ان کی جماعت الیکشن اور مذاکرات کےلئے تیار ہے۔ جبکہ حکومت نے الیکشن کےلئے  فنڈز اور سکیورٹی سمیت کئی مسائل کا بتایا ہے۔ مذاکرات تو کئی سال چل سکتے ہیں جیسے کشمیر پر چل رہے ہیں لیکن اس سے خدشہ ہے کہ الیکشن التوا میں نہ پڑ جائیں۔قوم نے آپ کی 14مئی کو الیکشن کی تجویز کو پسند کیا ہے۔دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ جب مل بیٹھیں گے تو گلے شکوے سامنے رکھیں گے۔ سیاسی تقریروں کےلئے پارلیمنٹ کا فورم ہے۔ عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بننے دیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے بھی کہا کہ خلاف آئین کوئی  کام کریں گے اور نہ ہی کوئی الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا آگے بڑھ رہی ہے اور ہم ایک بار پھر آمریت کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ سیاسی جماعتوں کی لڑائیوں میں غریب عوام کا نقصان ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے سراج الحق کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !