مجھے نااہل کروانے کا حکم بھارتی وزیراعظم مودی نے دیاتھا، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا حیران کن دعویٰ

0

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردرار تنویرالیاس کا کہنا ہے کہ کہ ان کی نااہلی کے پیچھے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔ انھوںنے اپنی نااہلی کے عدالتی فیصلے بعد حلقہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے خفیہ ایجنسیوں سے میرے بارے میں کہاکہ میں اس کے عزائم کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوں ۔ انھوںنے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میںجی 20ممالک کا اجلاس بلا رہا ہے اور یہاں پر یہ تماشہ لگا ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے کہا گیا کہ تحریک انصاف کا جھنڈا نہ اٹھائوں ۔ لیکن میں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا۔ سیاسی فیصلے ہم نے کرنے ہیں ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عہدوں کو جوتے کی نوک پر لکھتا ہوں تو عزت کے سمجھوتے کے عوض ملتے ہوں۔ واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پرآزادکشمیر کی وزارت عظمیٰ سے نااہل کیا گیا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !