اسلام آباد کا نوجوان آسٹریلیا کی ایک کم عمر لڑکی کو بہلا کر اس کی نازیبا ویڈیوز اور تصویریں منگواتا رہا، اور ڈالروں کے انبار مانگنا شرو ع کردیے، پھر کیا ہوا ، جانیے
personUrdu Story
اپریل 19, 2023
0
share
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کم سن آسٹریلوی لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے رہائشی کامران خان کو حراست میں لیا ۔ ملزم کم سن آسٹریلوی لڑکی کو ورغلا کو اس کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو ز منگواتا رہا اور پھر اسے ڈراتا رہا کہ اگر وہ فوری طور پر کامران کو رقم دے ورنہ وہ ان ویڈیو کو شئیر کردے گا۔ اس معاملے پر شکایت پر آسٹریلوی ہائی کمیشن حرکت میں آیا اور اسلام آباد پولیس سے کارروائی کی درخواست کی۔ تھانہ کورال پولیس نے ملزم کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون اوراس کا واٹس ایپ اکائونٹ اپنے قبضے میں لے لیا۔