کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹائونگی میں کھلے گٹر نے دو اور زندگیاں لے لیں۔پولیس نے بتایاکہ موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون اورنگی ٹائون کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے جہاں پر ایک مین ہول کھلا ہوا تھا۔موٹر سائیکل لڑکھڑانے سے خاتون قریب گٹر میں جاگری، خاتون کو بچانے کیلئے پہلے اس کے ساتھ موٹرسائیکل پر موجود مرد نے گٹرمیں چھلانگ لگادی۔دونوں افراد کو بچانے کیلئے تیسرا شخص بھی گٹر میں گیا جو زندہ باہر آگیا تاہم ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے گنجان آباد علاقے میں یہ کھلا گٹرآج کتنی زندگیاں نگل گیا، افسوسناک خبر
اپریل 08, 2023
0

