لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈکے آل رائونڈکر کٹرجمی نیشام کہتے ہیں کہ افتخار احمد جس گیند پر آئو ٹ ہوئے و ہ چھکا بھی ہوسکتا تھا۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد جمی نیشام کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افتخار احمد جو شاٹ کھیل کر کیچ آئوٹ ہوگئے اس پر چھکا بھی لگ سکتا تھا لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ انجام ہمارے حق میں رہا۔ ٹام لیتھم او ر مچل نے اچھے رنز لگا ئے۔ ہم نے زیادہ تر وکٹیں بھی جلد نکال لیں جس کے بعد اعتماد تھا کہ بآسانی جیت لیں گے لیکن میچ ہماری توقع سے زیادہ سخت ہوگیاتھا۔ اس قسم کے مقابلے پی ایس ایل میں دیکھنے کو ملے تھے۔نیوزی لینڈ کو اعتماد کا مسئلہ کبھی بھی نہیںرہا۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان اپنی کنڈیشن میں کتنی اچھی کرکٹ کھیلتا ہے۔
افتخار احمد جس گیند پرآوٹ ہوئے وہ گیند۔۔۔بائولر جمی نیشام نے ایسی بات کہہ دی کہ خود افتخار بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے
اپریل 18, 2023
0

