ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈی اداکارجونی لیور کا کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی شراب نوشی کی عادت کی وجہ سے انھیں سکول چھوڑنا پڑا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جونی لیور کا کہنا تھا کہ ان کے والد شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھے۔ جس کی وجہ سے ان کے سکول کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں ہو پا رہا تھا۔انھوںنے بتایا کہ و ہ ساتویں جماعت میں تھے ۔ سکول کی طر ف سے فیس کا تقاضا ہوتا تھا۔ اور فیس نہ دے پانے کی وجہ سے جو سب کچھ انھیں سہنا پڑتا تھا،وہ بیان کرنا مشکل ہے۔اس لیے انھوںنے سکول چھوڑ دیا۔ لیکن سکول کی ایک ٹیچر ان پر بے حد مہربان تھیں جو سکول چھوڑنے کے بعد بھی ان کا خیال رکھتی رہیں۔ جونی لیور کاکہنا تھا کہ ان کے تعلیم اور گھر کے راشن کے اخراجات ان کے تایا نے برداشت کیے۔
میری ٹیچر بہت ہی اچھی تھی لیکن۔۔۔ مشہور بھارتی کامیڈی اداکار جونی لیور کو اپنے والد کی کن حرکتوں کی وجہ سے سکول چھوڑنا پڑا،
اپریل 06, 2023
0

