مسلمانوں کے جذبات کا خون جاری سوئیڈن کی عدالت نے غیر مسلموں کو کھلے عام کس بات کی اجازت دے دی

0

اسٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئیڈن کی سپریم انتظامی  عدالت نے اسلامو فوبیا کا ثبوت پیش کرتے ہوئے  قرآن پاک نذر آتش کرنے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سوئیڈن کی عدالت نے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کے لیے کیے جانے والے مظاہروں پر پابندی لگائی تھی جسے سوئیڈن کی سپریم انتظامی عدالت نے متعصبانہ اور یک طرفہ فیصلے میں کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے اسلامو فوبیا کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن پاک جلانے کی مذموم حرکت کے خلاف احتجاج کرنے والے 5 مسلمانوں کو ایسے ناپاک مظاہروں پرمبینہ طور پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا۔جنوری میں سوئیڈن کے دارالحکومت  اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانہ کے باہرقرآن پاک کونذرآتش کرنے کے واقعے پراسلامی دنیا میں غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی ہفتے تک احتجاج کیا گیا تھا۔  سوئیڈش  مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا اورسویڈن کی نیٹو رکنیت کی کوشش کو روک دیا گیا تھا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !