دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پاکستانی کھلاڑی ہوٹل میں کھانا کھانے گئے تو ویٹر ایسی ڈش لے آیا کہ سب کو الٹیاں آنے لگیں، اس میں کیا تھا، آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیںگے

0


جمیکا (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ 1977کے زمانے کی بات ہےجب پاکستانی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود تھی۔تب کرنل (ر) شجاع الدین نے ٹیم کے اعزاز میں ایک ریسٹورنٹ پر ڈنر دیا ۔ پاکستانی کھلاڑی کھانا کھانے ریسٹورنٹ میں پہنچے تو انھیں اپنی مرضی کا مینیو منگوانے کی پیشکش کی گئی۔کھلاڑیوں نے مینیو دیکھا تو اس میں انھیں مائونٹین چکن نامی ایک ڈش دکھائی دی۔ کھلاڑیوںنے یہ نام پہلی بار سنا تھالیکن سب کے ذہن میںیہی تھا کہ یہ مرغ کی کوئی صحت مند قسم ہوگی جو پہاڑوں میں رہتی ہے اور اس کا گوشت کافی لذیذ ہوگا۔ چنانچہ یہی طے پایا کہ یہ ڈش منگوائی جائے گی۔آدھے گھنٹے بعد ویٹر ایک بڑے تھال میں ڈھکا ہوا کھانا لے کرآگیا۔کھلاڑیوں نے خوشی خوشی ڈھکن ہٹایا تو سامنے پڑی چیز دیکھ کر وہ اپنی جگہوں سے اچھل پڑے۔اور کئی کھلاڑیوں کا دل خرا ب ہونے لگا۔ انھوںنے جھٹ سے ویٹرکو بلوایا اور اسے یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ کسی اور کا آرڈر لے کرآیاتھا۔لیکن آرڈر کنفرم کرنے کے بعد ویٹر مسکرایا اوراس نے بتایا کہ و ہ وہی آرڈر لایا تھا جو بتایا گیا تھا۔ اور یہ کہ اس سے کوئی بھی غلطی سرزد نہیں ہوئی۔کھلاڑیوںنے پوچھا کہ کیا یہی مائونٹین چکن تھا؟جس پر ویٹر نے تصدیق کی کہ منگوائی گئی ڈش مائونٹین چکن ہی تھی۔جس پر فوری طور پر وہ آرڈر واپس بھجوا دیا گیا۔اور متبادل ڈش منگوائی گئی۔آپ یقینی طور پر یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہوں گے کہ مائونٹین چکن نامی ڈش آخر کیا تھی۔ تو اگر آپ گوگل پر اس نام کو سرچ کریں گے تو آپ کو خوب روسٹ کیے گئے، ہٹے کٹے، موٹے تازے مینڈک کسی تھال میں سجے ہوئے دکھائی دیں گے۔ یہ کیریبیئن ڈش ہےاور مینڈکوں کی ایک صحتمند اور پرگوشت پہاڑی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔اسی بنا پر انھیں مرغ سے تشبیہ دے کر مائونٹین چکن کہا جاتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !