دنیا کا پہلا اسلامی ملک جو آج رات چاند پر اپنا مشن اتار دے گا

0



دبئی (مانیٹرنگ ) اب تک کوئی بھی اسلامی ملک چاندپر اپنا مشن نہیں اتار سکا لیکن شاید متحدہ عرب امارات وہ پہلا اسلامی ملک ہو گا جو جلد یہ کارنامہ سرانجام دینے والا ہے۔ یو اے ای کا راشد نامی روور (Rover) جاپانی کمپنی آئی اسپیس کے Hakuto-R لینڈر کے ساتھ 25 اپریل کی شب چاند کی سطح پر اترے گا۔یہ پہلی بار ہے جب ایک نجی کمپنی کا لینڈر چاند کی سطح پر اترے گا۔اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو یہ لینڈر رات ساڑھے 9 بجے کے قریب چاند پر اتر جائے گا۔البتہ حالات لینڈنگ کے لیے موزوں نہ ہوئے تو آئی اسپیس نے 26 اپریل، یکم یا 3 مئی کی متبادل تاریخوں پر بھی مشن کو اتارنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ یو اے ای کے اس مشن کو ایک جاپانی کمپنی آئی اسپیس کے لینڈر کے ساتھ دسمبر 2022 میں امریکی کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !