پاکستان کے پڑوسی ملک کی فوج نے اپنے ہی ملک پر فضائی بمباری کر ڈالی بچوں اور حاملہ عورتوں سمیت سینکڑوں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

0

ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں فوجی حکومت کی جانب سے ملک کے شمالی علاقوں میں فضائی بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں، مرنے والوں میں بچے اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ منگل کے روز فوج نے طیاروںکے ذریعے ملک کے شمالی علاقے سانگ کانگ پر بمباری کی۔ اور بالو گائوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میانمار کی قومی اتحادی حکومت کا کہنا ہےکہ بالو گاؤں کو نشانہ اس وقت بنایا گیا جب شہریوں کی بڑی تعداد علاقے میں نئے ٹاؤن آفس کے افتتاح کے موقع پر موجود تھی۔حکومتی حکام کا کہنا ہےکہ فضائی حملے میں خواتین اور بچے بھی مارے گئے جب کہ مرنے والوں میں بعض حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔قومی اتحادی حکومت نے اس فضائی حملے کو جنگی جرم اور گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔دوسری جانب میانمار کے عسکری حکام نے اس حملے سے متعلق کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری 2021 میں فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے میانمار میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !