ملازم نے ایپل کمپنی کے اکاونٹ سے پانچ ارب 39 کروڑ روپے چوری کر لیے

0

 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ایک بھارتی نژاد ملازم نے کمپنی کے اکاونٹ سے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز یعنی پاکستانی پانچ ارب 39 کروڑ روپے چوری کر لیے. بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق دھریندر پرساد نامی بھارتی نژاد ملازم کے خلاف اربوں کی چوری کی درخواست ایک سال قبل داخل کی گئی تھی. دھریندر پرساد نے کک بیکس، ایپل مصنوعات کے پرزوں کی چوری، انوایسز میں ہیر پھیر اور ٹیکس فراڈ کے ذریعے لوٹ مار کی. اس نےایسی چیزوں کی خریداری ظاہر کی جو کبھی کمپنی نے خریدی ہی نہیں تھیں. تحقیقات کے بعد عدالت نے دھریندر پرساد کو مجرم. قرار دیتے ہوئے اسے تین سال قید کے علاوہ چوری کیے گئے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز بھی واپس کرنے کا حکم دیا.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !