کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 205 سکور پر پاکستان کے چار کھلاڑ ی آئوٹ ہوچکے ہیں۔ امام الحق آئوٹ ہونے والے آخری بلےباز ہیںجنھوںنے 90رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 54رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جبکہ عبد اللہ شفیق 19رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اس وقت 39ویں اوور کھیل جاری ہے۔ کرا چی کی وکٹ کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ پاکستان کو اپنا رن ریٹ بہتر بناناہوگا۔ کیونکہ اس وقت پر 320 رنز سے کم ہدف کا دفاع کرنے والی بائولنگ سائیڈ کو مشکلات کا سامنا ہوسکتاہے۔

