نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا گوتم گھمبیر اور ویرات کوہلی کے مابین تلخ جملوں کے تبادلے کو منظر عام پر لے آیا۔میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیو میں گھمبیر اور کوہلی کو ایک دوسرے سے تلخ ماحول میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ گھمبیر کوہلی سے کہتے ہیں " تو نے میرے کھلاڑیوں کو گالی دی تو مطلب تو نے میری فیملی کو گالی دی ۔ جس پر کوہلی نے گھمبیر کو جواب دیتے ہیں۔ " تو پھر آپ اپنی فیملی کو سنبھال کر رکھیں " جس پر گھمبیر طیش میں آکر کوہلی کو کہتے ہیں " مطلب تواب مجھے سکھائے گا " تاہم باقی کھلاڑی گوتم گھمبیر کو الگ کرکے لےجاتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ تو نے میری فیملی کو گالی دی تو پھر تو اپنی فیملی کو سنبھال کر رکھ کوہلی اور گھمبیر کی لڑائی میں کیا کیا باتیں ہوئیں
مئی 03, 2023
0

