نیوزی لینڈ اپنے اہم کھلاڑی پاکستان کی بجائے آئی پی ایل کھیلنے بھیج کر پچھتانے لگ گیا

0


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ اپنے کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کےلئے بھارت بھجوانے پر پچھتانے لگ گیا۔ کیویز کھلاڑیوں میں سے اکا دکا کے علاوہ دیگر تمام کھلاڑیوں کو میچز نہیں کھلائے جا رہے ۔ نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں زیادہ رنز بنانے والے کانوائے اور نیوزی لینڈ کےنیشنل کنٹریکٹ سے محروم ٹرینٹ بولٹ  کے علاوہ  دیگر کھلاڑی بینچز پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جن میں فلپس، ایلن ، سائوتھی، سینٹنر ، لوکی فرگوسن اور بریسول شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے تاحال صرف ایک ایک میچ ہی کھلایا ہے۔ بھارت میں ڈالر کمانے کی دوڑ میں شامل کھلاڑیوںکو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کےلئے مجبور تو نہیں کرسکا تھا اور اس وقت کوچ گیری سٹڈ نے بھی  یہ کہہ کر دل بہلا لیا تھا کہ آئی پی ایل کھیل کر رواں سال اکتوبر میں بھارتی وکٹوں پر کھیلنے کےلئے تجربہ حاصل کر لیا جائے گا اور دورہ پاکستان کےلئے نیوزی لینڈ نے اپنی بی کلاس ٹیم کو روانہ کردیا۔ لیکن  تجربے والی بات خام خیالی ہی ثابت ہوئی کیونکہ نصف درجن سے زائد کھلاڑی فی الحال بینچ پر بیٹھنے کا ہی تجربہ حاصل کررہے ہیں۔ایک کھلاڑی میچ نہ کھیل پانے کی بنا پر بیس فیصد میچ فیس سےمحروم رہ جاتا ہے جبکہ باقی فوائد بھی اس کے حصے میں نہیں آتے۔ کین ولیم سن تو پہلے ہی میچ میں پائوں کی سنگین نوعیت کی انجری کا شکار ہو کر بھارت چھوڑ کر نیوزی لینڈ چلے گئے تھے اور اب تک کی خبروں کے مطابق وہ رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی شامل نہیں ہوں گے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !