کیچز اور رن آئوٹ کے کئی چانس مس تو ہوئے لیکن فیلڈرز کی تین کوششیں ایسی تھیں جنھوںنے میچ کا پانسا پلٹ دیا

0


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نےنیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ پاکستان کے دیے گئے 288رنز کے ہدف کو حاصل نہ کرسکا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 261رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر بلنڈل نے65اور ڈیبیو کرنے والے میکونچی نے 64ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ میچ میںپاکستانی فیلڈرز کی کوشش ایک نمایاں پہلو رہی۔ اگرچہ آج بھی چند کیچز ڈراپ ہوئے اور رن آئوٹ کےکئی یقینی مواقع گنوائے گئے لیکن اس کے باوجود پاکستانی فیلڈرز نے میچ میں جان لڑائی۔آغا سلمان کی ڈائریکٹ ہٹ پر ینگ  جبکہ محمد وسیم جونیئر کی ایک تیز رفتار تھرو پر اوپنر بلنڈل کا رن آئوٹ میچ کے دو اہم فیچرز تھے۔ اسی طرح وسیم جونئیر نے انتہائی تیز رفتاری سے بھاگ کر شپلے کا کیچ بھی تھاما۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !