سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی پنجاب کے شہر سرگودھا میں ڈیڑھ ماہ کے بچے کے اغوا کا معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے. مدعی ہی ملزم نکلا. تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک شخص نے مقامی پولیس سٹیشن میں درخواست دی کہ اس کے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے. پولیس مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش میں لگ گئی. جس کے بعد بعد بچے کو ایک. بے اولاد جوڑے سے برآمد کر لیا گیا. تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ خود کیس کے مدعی یعنی بچے کے باپ نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض اپنا بچہ اس جوڑے کو فروخت کیا تھا. پولیس نے ملزم سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں.
ڈیڑھ ماہ کے بچے کے والد نے اس کے گمشدہ ہونے کی درخواست دی تو پولیس نے ایک بے اولاد جوڑے سے بچہ برآمد کر لیا، لیکن بچہ ان کے ہاتھ کیسے لگا تھا،سن کر پولیس اہلکار بھی کانپ اٹھے
مئی 04, 2023
0

